ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کیے تو سعودیہ بھی حاصل کریگا،محمد بن سلمان

0
110

سعودی عرب کی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ اگر تہران کے پاس جوہری ہتھیار ہوئے تو مملکت بھی “سکیورٹی وجوہات اور طاقت کے توازن کے لیے” ایسا ہی کرے گی۔

ولی عہد نے جمعرات کو علی الصبح نشر ہونے والے ’فاکس نیوز‘ کے ساتھ ایک انٹرویو میں مزید کہا کہ “ہمیں خدشہ ہے کہ کوئی بھی ملک جوہری ہتھیار حاصل کر لے گا۔”

شہزادہ محمد نے متنبہ کیا کہ جو بھی ملک جوہری ہتھیار استعمال کرتا ہے وہ “باقی دنیا کے ساتھ فوجی تصادم میں پڑ جائے گا۔”

انہوں نے کہا کہ”جوہری ہتھیار حاصل کرنا بیکار ہے، کیونکہ اسے استعمال نہیں کیا جائے گا۔ جوہری ہتھیاروں کی وجہ سے دنیا ایک نئے ہیروشیما کو برداشت نہیں کر سکتی۔”

مسئلہ فلسطین کے حوالے سے سعودی ولی عہد نے کہا کہ مملکت کا اسرائیل کے ساتھ فی الحال کوئی تعلق نہیں ہے تاہم انہوں نے زور دیا کہ مسئلہ فلسطین اہم ہے اوراسے دو طرفہ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کے دوران حل ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب “فلسطینیوں کی بہتر زندگی” میں دلچسپی رکھتا ہے اور وہ فلسطینی مسئلے کے حوالے سے امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے ساتھ بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here