پسنی میں مبارک قاضی کا یادگاری مجسمہ و مقبرہ بنانیکا اعلان

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ضلع کونسل گوادر کے چیئرمین سید معیار جان نوری نے پسنی میں بلوچی زبان کے نامور عوامی شاعروادیب مرحوم مبارک قاضی کے ایصال ثواب کے لیے دعائے مغفرت کی۔

اس موقع پر سید معیار جان نوری نے ان کے خاندان کے افراد اور باقی ساتھیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح گوادر میں سید ظہور شاہ ہاشمی کی یاد میں ایک یادگاری مجسمہ بنایا گیا اسی طرح پسنی میں بھی میں ذاتی طور پر مبارک قاضی کا یادگاری مجسمہ بنواں گا تاکہ مبارک قاضی فزیکلی بھی ہماری نظروں کے سامنے رہے اور ہم ہمیشہ ان کو اپنے درمیان محسوس کر سکیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس کے علاوہ مبارک قاضی کے خاندان کی رضامندی سے ان کا مقبرہ بنانے کی ذمہ داری بھی میں اپنے کندھوں پر لوں گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پسنی شہر میں ڈبل روڈ کو بھی مبارک قاضی کے نام سے منصوب کروں گا جو عنقریب تعمیر ہونے جا رہا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment