بلوچ رہنما میرعبدالنبی بنگلزئی نے بلوچ قومی شاعر مبارک قاضی کی ناگہانی موت پر اپنے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مبارک قاضی کی ناگہانی موت سے بلوچ قوم رنجیدہ ہے ۔ انھیں بلوچ تاریخ میں اپنی قومی خدمات اور شاعری کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھا جاے گا۔
انھوں نے کہا کہ مبارک قاضی نے اپنی زندگی میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں لیکن اپنے نظریات سے منحرف ہونا گوارا نہیں کیا۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ انھیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔