جعفر آباد میں  سی ٹی ڈی کی مبینہ کارروائی ، 2 افراد ہلاک، نوشکی میں قیدی چل بسا

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے جعفر آباد میں کائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) کی ایک اور مبینہ کارروائی میں 2 افراد ہلاک ہو گئے۔

سی ٹی ڈی ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ جعفر آباد میں سی ٹی ڈی اورمشتبہ افراد کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں 2 مشتبہ افراد ہلاک ہو گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے اپنے دعوے میں کہا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران مشتبہ افراد نے فورسز پر فائرنگ کر دی ، جوابی فائرنگ میں مشتبہ افراد مارے گئے ۔

سی ٹی ڈی نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ مارے جانے والے افراد سے اسلحہ ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمدکر لیا گیاہے ۔

مبینہ کارروائی میں مارے جانے افراد کی شناخت تا حال میڈیا کو نہیں بتائی گئی۔

واضع رہے گذشتہ روز خضدار میں سی ٹی ڈی کی جانب سے اسی طرح کی ایک مبینہ کارروائی میں 2 افراد کو ہلاک کیاگیا اور ان کے قبضے میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

سی ٹی ڈی اپنی جعلی کارروائیوں میں لاپتہ افراد کے قتل اور دیگر سنگیں جرائم میں بدنام ہیں۔

دوسری جانب نوشکی ڈسٹرکٹ جیل میں قتل کے مقدمہ میں قید بزرگ قیدی بیماری کے باعث چل بسا۔

ڈسٹرکٹ جیل میں قید شعیب احمد ولد جان محمد مینگل سکنہ کلی فقیران نوشکی قتل کے مقدمے میں قید تھا جو گزشتہ ایک ماہ سے بیمار تھا۔

آج الصبح مذکورہ قیدی کو بستر پر مردہ حالت میں پایا گیا جوڈیشل مجسٹریٹ نعش کا معائنہ کرینگے جسکے بعد نعش کو ورثاء کے حوالہ کیا جائے گا۔

Share This Article
Leave a Comment