حب میں نوجوان کی خودکشی ،دکی سے لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے حب میں نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کرلیا جبکہ دکی سے ایک نوجوان کی گلہ کٹی لاش برآمدہوئی ہے ۔

حب میں 20سالہ نوجوان نے گلے میں پھندہ لگا کر خود کشی کرلی۔

متوفی رات کو والد کے ہمراہ کمرے میں سویا تاہم والد صبح اٹھا تو بیٹے کی نعش کمرے کی چھت سے لٹکی ہوئی دیکھا۔

اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر بیروٹ پولیس حب کے مطابق جنگی گوٹھ میں 20سالہ تنویر ولد میران خان نے کمرے کی چھت سے پھندہ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔

دوسری جانب دکی سے نوجوان کی گلہ کٹی لاش برآمد ہوئی ہے ۔

دکی انتظامیہ کو سلیزئی مائننگ ایریا کے قریب سے ایک نوجوان کی نعش ملی جس کا گلہ کا ٹا گیا تھا۔

نعش ہسپتال منتقل کردی گئی ۔

نعش کو ضروری کارروائی کے بعد شناخت کے لئے مردہ خانے میںرکھ دیا گیاہے۔

مزید کارروائی دکی انتظامیہ کررہی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment