ڈیرہ بگٹی میں مزید 3 نئی فوجی چوکیاں قائم کردی گئیں

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں پاکستانی فوج نے مزید 3 نئی فوجی چوکیاں قائم کردی ہیں۔

ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی فورسز کے 6علاقائی آلہ کاروں کے اغوا کے تناظر میں ایک ہی دن میں 3 نئیفوجی چوکیاں قائم کر دی گئی ہیں۔

اس سلسلے میں میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ چوکیاں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی نے قائم کی ہیں اور یہ لیویز کی چوکی ہیں اور ہر چوکی پر8سے 10 افراد ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔

واضع رہے کہ پورے بلوچستان میں پاکستانی فوج ،ایف سی اورکوسٹ گارڈکی چوکیاں قائم ہیں جس سے پورے بلوچستان کوپولیس اسٹیٹ میں بدل کر کنٹرول کیاجارہا ہے ۔جبکہ ضلع ڈیرہ بگٹی جہاں گیس نکلتی ہے وہاں مکمل طور پر پاکستانی فوج کے کنٹرول میں ہے لیکن اس کے باوجود بلوچ مسلح تنظیمیں سرکاری تنصیبات پر کامیاب کارروائیاں کر رہی ہیں جس سے فوجی اسٹیبلشمنٹ کی رٹ خطرے میں دکھائی دے رہی ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment