آواران میں بم دھماکا،قلعہ عبداللہ ،زہری وبولان میں فائرنگ وروڈحادثہ سے4 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے علاقے آواران میں بم دھماکے سے 4 افراد زخمی ہوگئے جبکہ قلعہ عبداللہ ،زہری اوربولان میں فائرنگ وروڈحادثہ سے4 افراد ہلاک ہوگئے۔

ضلع آواران کے علاقے تیرتیج میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمی ہونے والوں کا تعلق سوراب سے بتایاجارہا ہے۔

دوسری جانب قلعہ عبداللہ کے علاقے کلی بدوان میں فائرنگ کے نتیجے میں 2افراد ہلاک ہوگئے ۔

ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت دلاور اور نذر محمدکے ناموں سے ہوگئی ۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لیکر نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا ۔

نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں۔

مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

علاوہ ازیں خضدار کے علاقے زہری میں آج سہ پہر کہن اسپتال کے قریب فائرنگ سےایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔

ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت ظہور احمد ولد عبدالسلام لوٹانی کے نام سے ہوگئی ۔

مقامی ذرائع کے مطابق نوجوان سر میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوئے جنہیں اسپتال پہنچا کر ابتدائی طبی امداد دی گئی اور علاج کے لئے کوئٹہ ریفر کیا گیا تاہم وہ سوراب کے قریب دم تھوڑ گئے۔

دریں اثنا بولان کے علاقے میں تیز رفتار گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔

بولان کے علاقے دوزان کے مقام پر تیز رفتار بوزر بریک فیل ہونے کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں گرگیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور ہلاک ہوگیا ۔

نعش ہسپتال منتقل کردی گئی اور ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔

مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment