بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ کی شش ماہی میگزین "مہرگڑھ ” شائع ہو گیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ کی شش ماہی میگزین "مہرگڑھ” شائع ہو گیاہے۔

بی ایس ایف کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ "مہرگڑھ "میگزین بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ کی مرکزی آرگنائزر اور ترجمان ہے۔

مہرگڑھ شش ماہی میگزین ہے، موجودہ دور کے سیاسی و سماجی حالات اور تقاضوں کی عکاسی کرتی ہے۔

اس میگزین میں بلوچ نوجوانوں کی سیاسی تربیت اور قومی شعور کو بیدار کرنے کیلئے مختلف عنوانات پر مشتمل تحاریر لکھی گئی ہیں۔

مہرگڑھ میگزین میں مادری زبان بلوچی، براہوئی کیساتھ ساتھ اردو اور انگلش زبانوں میں بھی تحریریں شامل ہیں تاکہ ان کو پڑھ کر بلوچ نوجوان موجودہ دور کے صورتحال اور تقاضوں سے آگاہی کی صورت میں کماحقہ استفادہ کرسکیں۔

تنظیم کے اراکین کی ذہنی ارتقاءاور قومی شعور کو بیدار کرنے کیلئے لٹریچر ازخود ایک درسگاہ اور سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔

مِہرگڑھ میگزین کی اشاعت ہوگئی ہے اور بی ایس ایف کے مختلف زونز میں بلوچ نوجوانوں کیلئے دستیاب ہوگی۔

Share This Article
Leave a Comment