بلوچستان کے علاقے خضدار کے تحصیل نال اور وڈھ میں آپسی وسیاسی تنازع میں خاتون سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
خضدار کے تحصیل نال میں گزشتہ دنوں دو کزنوں کی آپسی لڑائی میںایک 17 سالہ لڑکی ہلاک ہوگئی ۔
وائرل ویڈیو میں لڑکی تڑپ تڑپ کر مر جاتی ہے مگر کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود انتظامیہ کے طرف سے کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا۔
علاقہ کے معتبرین کے دباؤ کے بعد پھر جاکر لیویز تھانہ میں درخواست کے بعد مقدمہ درج ہوتا ہے ۔
علاقائی ذرائع کاکہنا ہے ملزم یاسین بہت با اثرہے جسے گرفتار کرنے کے بعد چائے بسکٹ کے ساتھ اس کا تواضع کیا جارہا ہے کوئی پوچھ گچھ نہیں ،کوئی ریمانڈ نہیں لیا جاتا۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملے کومکمل طورپر دبایا جارہا ہے ۔
دوسری جانب وڈھ میں جاری سیاسی تنازع میں گزشتہ شب ایک شخص فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ حبیب ہوٹل کے قریب فائرنگ کی زد میں آکر عبدالقادر حمل زئی نامی شخص ہلاک ہوگیا۔