تربت : شاہینہ شاہین اکیڈمی آف آرٹس کا دو روزہ آرٹ نمائش کااعلان

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

شہید شاہینہ شاہین اکیڈمی آف آرٹس کی جانب سے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میںدو روزہ آرٹ ایگزیبیشن کے انعقادکا اعلان کیا ہے۔

اس سلسلے میں شہید شاہینہ شاہین اکیڈمی آف آرٹس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق 18 تا 19 ستمبر کو اکیڈمی واقع اوورسیز کالونی تربت میں دو روزہ آرٹ ایگزیبیشن کا انعقاد ہوگا جس میں بلوچستان کے ٹیلنٹڈ آرٹسٹ اپنے فن پارے ڈسپلے کرینگے۔

آرٹ ایگزیبیشن میں شاہینہ شاہین کے اپنے فن پاروں کے ساتھ احمد ابنِ سکینہ، شاہینہ راشد، صدف بشیر اور رضوان قاضی کے آرٹس ڈسپلے کیئے جائیں گے۔

اس ضمن میں اکیڈمی کی سربراہ معصومہ شاہین نے فن سے شغف رکھنے والے افراد سمیت سماجی و سیاسی رہنماؤں سے شرکت کی گزارش کی ہے اور آرٹسٹوں کی حوصلہ افزائی کے امید کا اظہار کیا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment