معروف گلوکارہ آشا بھوسلے 92 برس کی عمر میں چل بسیں

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

معروف لیجنڈری گلوکارہ آ شا بھوسلے 92 برس کی عمر میں وفات پاگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 92 سالہ لیجنڈ گلوکارہ کو ہفتے کے روز طبیعت ناساز ہونے پر ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ آشا بھوسلے کو سینے میں انفیکشن کے سبب اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، آشا بھوسلے کی موت متعدد اعضا کےکام چھوڑ جانےکے سبب ہوئی۔

گلوکارہ کے بیٹے آنند بھوسلے کا کہنا ہے کہ آشا بھوسلےکی آخری رسومات کل شام کواداکی جائیں گی۔

ان کے اسپتال میں داخل ہونے کی خبر پوتی زنائی بھوسلے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شیئر کی تھی۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ ‘میری دادی، آشا بھوسلے کو انتہائی تھکن اور سینے میں انفیکشن کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی زنائی نے خاندان کی پرائیویسی(رازداری)کا احترام کرنے کی بھی درخواست کی اور تھی کہا تھا کہ ‘لیجنڈ گلوکارہ کا علاج جاری ہے اور امید ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا اور ہم اس حوالے سے آپ کو اپ ڈیٹ کریں گے۔

آشا بھوسلے نے بالی وڈ میں درجنوں ہٹ گانے گائے ہیں جبکہ گلوکارہ کو 2000 میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ اور 2008 میں پدم وبھوشن جو بھارت کا دوسرا سب سے بڑا شہری ایوارڈ ہے سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

Share This Article