بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے نوکنڈی میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز (فرنٹیئر کور) کے ایک قافلے کو مسلح افراد نے شدید حملے کا نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکار ہلاک جبکہ سات اہلکاروں سمیت مجموعی طور پر 12 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ واقعہ نوکنڈی میں شاکر اللہ ہوٹل کے قریب دوپہر تقریباً 2:30 بجے اس وقت پیش آیا جب رخصت (چھٹی) پر جانے والے فرنٹیئر کور (FC) کے اہلکاروں کا ایک قافلہ وہاں سے گزر رہا تھا۔
مسلح افراد نے قافلے کو اچانک گھیر کر ان پر فائرنگ اور حملہ کر دیا۔
حملے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے ایف سی اہلکار کی شناخت نائیک/این سی ایس مالی سلام کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے میں 7 ایف سی اہلکار اور 5 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج کے لیے نزدیک ترین طبی مرکز منتقل کر دیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پھیل گئی ہے جبکہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔