بلوچستان کے علاقے ہرنائی اور کوہلو سے 2 افراد کی لاشیں برآمدہوئی ہیں۔~ہرنائی کے علاقے سے پولیس نے ایک شخص کی لاش قبضے میں لے لی ۔
پولیس کے مطابق اتوار کو ہرنائی کے علاقے پری چشمے کے قریب سے پولیس نے ایک شخص کی نعش قبضے میںلیکرہسپتال پہنچادی جسے فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا ہے۔
پولیس نے نعش ضروری کارروائی کے بعد شناخت کیلئے ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھ دی اور مزید کارروائی شروع کردی۔
دوسری جانب پولیس کے مطابق اتوار کو کوہلو کے علاقے ناران سے پولیس نے ایک نامعلوم شخص کی نعش قبضے میں لیکر ڈی ایچ کیو ہسپتال کوہلومنتقل کردیا ۔
نعش کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی۔
پولیس نے نعش ضروری کارروائی کے بعد شناخت کیلئے ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھ دی اور مزید کارروائی شروع کردی۔