کوئٹہ میں پولیس پر دستی بم حملہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت شہر کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ میں پولیس پردستی بم حملے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

سنگر نیوزڈیسک کو ملنےو الی اطلاعات کے مطابق سریاب روڈ پر پولیس اہلکار ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیل کردہ گودام پر ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر دستی بم پھینکا جو قریب ہی گر کر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔

پولیس کے مطابق حملے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں، جنکی شناخت نیاز اللہ اور کریم نواز کے ناموں سے ہوئی ہے۔

زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔

کارروائی کے بعد نامعلوم افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔

حملے کی ذمہ داری مبینہ طور پر ٹی ٹی پی نے قبول کرلی ہے ۔

تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی) کی میڈیا گروپ عمر میڈیا کے نام سے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں اسکی ذمہ داری لی گئی ہے لیکن آزاد ذرائع سے اس کی باقاعدہ تصدیق نہیں ہوسکی ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment