ڈیرہ بگٹی : فورسز ومسلح افراد مابین جھڑپ وفوجی آپریشن،5 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

0
195

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں فوجی آپریشن ومسلح افراد کے مابین جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔

غیر مصدقہ ذرائع سے اطلاعات ہیں کہ ان جھڑپوں اور فوجی جارحیت سے 5 افراد ہلاک اور متعدد کو حراست میں لیا گیا ہے ۔

حراست بعد لاپتہ ہونے والے 3افراد کی شناخت عزیز بگٹی اور سلیمان بگٹی اور حاجی میاں خان ولد صالح بگٹی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے علاقے گنڈوئی ، سوناری مٹ ، سردار پٹی ، اوچ کے علاقے بشک ، ڈیم ، لاغر داوان سمیت مختلف علاقوں میں پاکستانی فوج نے وسیع آپریشن کے نام پر جارحیت کا آغاز کردیا ہے جس میں آٹھ گن شپ ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی گھروں کو بمباری کر کے تباہ کردیا گیا ہے جس کے نتیجے میں جانی نقصانات کے اطلاعات ہیں۔

اب تک کی اطلاعات کے مطابق پانچ افراد کوفورسز نے ہلاک کردیا ہے اور بڑے پیمانے پر گھروں کو جلایا جارہا ہے۔

اطلاعات آرہی ہیں کہ زمینی فوج کے اہلکارہزاروں کی تعداد میں حصہ لے رہے ہیں۔

فوجی جارحیت و جھڑپوں کی اب تک سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہوپائی لیکن سوشل میڈیا پر جاری بلوچ لبریشن ٹائیگرز نامی ایک تنظیم کے ترجمان میران بلوچ کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقوں زین کوہ، سوئی اور ڈیرہ بگٹی شہر سے ساٹھ گاڈیوں پر مشتمل قافلہ اور چھ ہیلی کاپٹر اس وقت مختلف علاقوں میں وسیع آپریشن کے غرض سے عام آبادیوں پر حملہ آور ہیں جن سے مختلف مقامات پر بی ایل ٹی کے مزاحمت کاروں کی شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here