افغانستان سے متصل پاکستان کے علاقے شمالی وزیرستان میںپاکستانی فوج پر مسلح افراد کے حملے میں ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔
حملہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں ہوا۔
ہلاک اہلکارکی شناخت لانس نائیک جمشید خان ،عمر 28 سال اورتعلق دیر بالا کے نام سے ہوگئی ۔
اس سلسلے میں پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے لانس نائیک جمشید خانمسلح افراد کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مسلح افراد کے خاتمےکے لیےکلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
شمالی وزیرستان سمیت پاکستان بھر میں پاکستانی فوج پر ٹی ٹی پی نے اپنے حملے تیز کردیئے ہیں ۔ لیکن مذکورہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔