گنداواہ میں اتفاقیہ گولی چلنے سے ایک 6 سالہ بچہ ہلاک ہوگیا۔
بلوچستان کے جھل مگسی کے علاقے گنداواہ میں جت جمالو گاؤں میں پستول صاف کرتے ہوئے گولی چلنے سے ایک بچہ ہلاک ہوگیا ۔
بچے کی شناخت 6 سالہ ظفر علی ولد قربان علی کے نام سے ہوگئی ۔
واضع رہے کہ گذشتہ روز گنداواہ میں ایک گھر کی دیوار گرنے کی وجہ سے بھی ایک 13 سالہ بچی ملبے تلے دب کر ہلاک جبکہ دوسرا شدیدزخمی ہوگئی تھی ۔