بلوچستان کے علاقے تربت،حب اور خضدر میںفائرنگ کے تین مختلف واقعات میں خاتون سمیت 3افراد ہلاک ہوگئے۔
ضلع کیچ کے علاقے بل نگور میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
لیویز ذرائع کے مطابق بل نگور کے علاقہ جنگل کراس میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کو ایک شخص کوہلاک کردیا۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت سورک کے رہائشی ثنا اللہ ولد نصرت اللہ کے نام سے کی گئی ہے۔
ہلاکت کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔
دوسری جانب خضدار کے علاقے درنیلی نال میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک خاتون کو قتل کردیا ہے۔
خاتون کی شناخت تاحال نہ ہوسکی اور نہ ہی اس کی قتل کی وجہ سامنے آسکی ۔
دریں اثنا حب میں ساکران روڈ پر واقع الغوثیہ پان شاپ پر ڈکیتی کےدوران مزاحمت پرفائرنگ سے دکاندار ہلاک ہوگیا۔
ہلاک دکاندارکی شناخت گل محمد شیخ کے نام سے ہوگئی ۔
علاقائی ذرائع کے مطابق ملزمان کی تعداد تین تھی۔تینوں کو شیخ موبائل مارکیٹ اور پرنس ہوٹل قریب شھریوں نے گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔