ڈیرہ بگٹی کے 6 فٹبال کھلاڑی جبری طور پر لاپتہ

0
318

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی وسوئی سے تعلق رکھنے والے 6 فٹبال کھلاڑیوں کو جبری طور پر لاپتہ کردیا گیاہے۔

لاپتہ کئے نوجوانوں کی شناخت عامر ولد ذاکر حسن مریٹہ ،فیصل ولد حنیف لاغانی،سہیل احمد ولد عمر بخش شہ،یاسر ولد امیر بخش مندوانی،شیراز ولد داد محمد مریٹہ اوربابر ولد ڈوٹا حبیبانی کے ناموں سے ہوگئی ہے ۔

کہاجارہا ہے کہ وہ ڈیرہ بگٹی سے سبی جارہے تھے کہ کچی کینال کے حدود سے نامعلوم مسلح افراد نے انہیں حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ۔

کھلاڑیوں کی جبری گمشدگی کی تصدیق کرتے ہوئے ڈی سی ڈیرہ بگٹی کا کہنا تھا کہ فٹبالر سبی کی طرف جارہے تھے کہ انہیں جانی بیڑ کے مقام پر اغوا کیا گیا ۔

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ کھلاڑی آل پاکستان چیف منسٹر فٹبال گولڈ کپ کھیلنے جارہے تھے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here