پیرس کی میئر این ہڈالگو نے فلسطینی صدر محمود عباس سےفرانسیسی دارالحکومت کا سب سے بڑا اعزاز اس وقت واپس لے لیا ہے جب انہوں نے مبینہ طور پرہولوکاسٹ کے بارے میں ایسا بیان دیا جس میں یہود مخالف خیالات کی بازگشت تھی۔
ہیڈلگو نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پیرس کی یہودی برادری کے لیےحمایت کا اظہار کرتے ہوئےلکھا کہ محمود عباس کے یہود مخالف ریمارکس ناقابل برداشت ہیں۔ میں ان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہوں۔
ان کے دفتر نے اے ایف پی کو بتایا کہ عباس دوسری جنگ عظیم میں "یورپ کے یہودیوں کی ہلاکت کو جائز قرار دینے” کے بعد گرینڈ ورمیل میڈل نہیں رکھ سکتے تھے۔
ہیڈلگو نے جمعرات کو عباس کو بھیجے گئے ایک خط میں کہا، "آپ کے تبصرے ہماری عالمی اقدار اور تاریخی سچائی کے خلاف ہیں۔لہذا اب آپ اس اعزاز کو برقرار نہیں رکھ سکتے۔”
فرانسیسی میئر کے اس اقدام کو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر یہودی تنظیموں، صارفین اور اسرائیلیوں کی جانب سے سراہا گیا۔