کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کا مبینہ مقابلے میں 4 افرادکی ہلاکت کا دعویٰ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے اغبرگ میں کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ایک مبینہ مقابلے میں 4 افراد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے ۔

سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک افراد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

سی ٹی ڈی نے ہلاک افراد کے زیراستعمال مکان سے خودکش جیکٹ، 5 دستی بم اور دھماکہ خیز مواد سمیت دیگر ممنوعہ اشیا برآمدکرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

سی ٹی ڈی دعوے کے مطابق مارے جانے والے افراد کا تعلق ٹی ٹی پی سے ہیں۔

سی ٹی ڈی کی کارروائیاں مشکوک ہوتی ہیں، ماضی میں سی ٹی ڈی کے مقابلے میڈیا و دیگر ذرائع سے جعلی ثابت ہوچکے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment