ضلع کیچ و کوئٹہ میں فائرنگ سے 2 بھائیوں سمیت 3 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ اور دارلحکومت کوئٹہ میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 2 بھائیوں سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

تمپ میں نامعلوم مسلح افراد نے نذرآباد تمپ میں ایک گھر میں گھس کر2 بھائیوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیاہے۔

ہلاک ہونےوالے افراد کی شناخت نادل عرف گنگا اور وسیم پسران جمعہ ساکناں نزرآباد کے ناموں سے ہوگئی ہے ۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ نادل پہلے ایک مسلح تنظیم کا کمانڈر رہا تھالیکن بعد میں اس سنے پاکستانی فوج کے سامنے سرنڈر کیاتھا۔

دوسری جانب دارلحکومت کوئٹہ کے علاقے کلی رئیسانی سریاب روڈ کے قریب نامعلوم افراد فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت علی شیر ولد شاہ محمد محمد حسنی ،عمر50 سال سکنہ سریاب مل کوئٹہ کے نام سے ہوگئی ہے ۔

لاش کوسول ہسپتال منتقل کردیا گیا  ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment