بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ ا پنے ایک پریس ریلیز میں جھاؤ میں پاکستانی فوج پر ایک حملے میں ایک اہلکارکی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ سرمچارواں نے آواران کے تحصیل جھاؤ کے علاقے ڈولیجی میں 05 ستمبر منگل کی شام ساڑھے چھ بجے قابض پاکستانی فوج پر حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک و دو کو زخمی کردیا۔
بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے بہترین جنگی حکمت عملی سے حملہ آور ہو کر دشمن فوج کے ایک اہلکار جو چوکی کے باہر کھڑا تھا اسنائپر بندوق سے نشانہ بناکر ہلاک کردیا اور بعد میں دشمن کی چوکی پر گرنیڈ لانچر و راکٹوں سے حملہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس حملے میں دُشمن فوج کے ایک اہلکار ہلاک اور دو شدید زخمی ہوئے۔
ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے اور مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض دشمن فوج و انکے سامراجی منصوبوں پر ہمارے حملے جاری رہیں گے۔