کوئٹہ وقلعہ عبداللہ میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

0
101

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اورقلعہ عبداللہ میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

کوئٹہ میں سریاب روڈ طارق اسپتال کے قریب گذشتہ روزنامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

ایدھی ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر طارق اسپتال کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

لاش کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

ہلاک شخص کی شناخت نور محمد ولد محمد سلطان تحصیل گڑی خیرو ڈسٹرکٹ جیکب آباد کے نام سے ہوئی ہے ۔

دوسری جانب قلعہ عبداللہ میں دوکاندار کو لوٹنے کے دوران مزاحمت کرنے پر گولی مارکر ہلاک کردیاگیا۔

اطلاعات کے مطابق گذشتہ شام بعد نماز مغرب سنہری گلی قلعہ عبداللہ بازار رزاق مارکیٹ میں 17 سالہ نوجوان دوکاندار رحمت اللہ حمیدزئی نے اپنے دوکان کو بند کرنے کے دوران ڈاکو کے خلاف مزاہمت کرنے پر گولی لگنے سے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ ایک اور نوجوان شدید زخمی ہوگئے۔

ڈاکو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here