یوکرین کی وزیرِ دفاع مستعفی ، رستم عمروف نئے وزیر دفاع تعینات

0
112
فوٹو: رائٹرز

یوکرین کے وزیر دفاع اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں جب کہ صدر ولودیمیر زیلنسکی نے رستم عمروف کو ملک کانیا وزیرِ دفاع نامزد کر دیا ہے۔

اولیکسی ریزنیکوف نے پیر کو پارلیمان کے سربراہ کو اپنا استعفی جمع کرا دیا ہے۔

واضح رہے کہ وہ لگ بھگ 22 ماہ تک اس عہدے پر فائز رہے۔

’رائٹرز‘ کے مطابق اولیکسی ریزنیکوف کو ممکنہ طور پر برطانیہ میں سفیر تعینات کیا جا سکتا ہے۔

نئے وزیر دفا رستم عمروف یوکرین میں سرکاری اداروں کی نجکاری کے مرکزی ادارے کے سربراہ ہیں۔ ان کو روس سے جاری جنگ کے دوران وزارتِ دفاع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق صدر کی جانب سے وزیرِ دفاع نامزد کیے جانے کے بعد ان کے تقرر کی منظوری پارلیمان سے بھی لی جائے گی۔

عمر وف کی عمر لگ بھگ 41 برس ہے جب کہ وہ 2014 سے روس کے زیرِ قبضہ کرائمیا کے ترک نژاد تاتار ہیں۔

عمروف ازبکستان کے شہر سمرقند میں ایک مسلم خاندان میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے خاندان کو سوویت یونین کے زمانے میں کرائمیا سے بے دخل کر دیا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here