حب میں پولیس کی مبینہ مقابلے میں 3 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں پولیس کے ایک مبینہ مقابلے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق حب کے ساکران تھانہ کے ایریا میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 افراد ہلاک ہو گئے۔

ہلاک ہونے والے افراد کی نعشیں جام میر غلام قادر ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ ہلاک ہونے والے ڈاکوہیں تاحال ان شناخت نہیں ہو سکی۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقابلے میں تینوں ڈکیت ہلاک ہو گئے۔

Share This Article
Leave a Comment