بلوچستان کے علاقے وڈھ اور کوئٹہ میں فائرنگ کے دو واقعات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
وڈھ کے علاقے کلی پیر محمد میں نامعلوم افراد نے ایک شخص کو گولی مار دی جسے فوری طور پر لیویز نے اسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ دوران علاج چل بسا۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت وڈھ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سارونہ کے سینئر ٹیچر جاوید احمد لہڑی کے نام سے ہوگئی ہے ۔
دوسری جانب کوئٹہ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق کوئٹہ کسٹم کے اہلکاروں کی تجارتی سامان لےجانے والے ٹرک پر فائرنگ نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی جس سے ایک تاجر موقع پرہلاک ہوگیا۔