مند میں پاکستانی فوج کے کرنل کی رہائش گاہ اور فوجی کیمپ پر حملہ کیا، بی ایل ایف

0
155

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجرگہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میںضلع کیچ کے علاقے مند میں پاکستانی فوج کے کرنل کی رہائش گاہ اور فوجی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنت کے سرمچاروں نے جمعہ کے روز سورو مند ، کیچ میں دشمن فوج کے کرنل کی رہائشگاہ پر حملہ کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یکم ستمبر بروز جمعہ رات نو بجے کے قریب مند کے علاقے سورو میں واقع پاکستانی فوج کے کرنل کی رہائشگاہ پر دو راکٹ گولے داغے گئے جو رہائشگاہ کے اندر جا گرے ، اس کے بعد بلوچ سرمچاروں نے جدید اور بھاری ہتھیاروں سے فوجی کیمپ کو بھی نشانہ بنایا ۔ اس حملے میں پاکستانی فوج کو جانی و مالی نقصان سے دوچار کیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ اہداف پر سرمچاروں نے قریب جاکر حملہ کیا تاکہ مقامی آبادی کو نقصان سے بچایا جاسکے۔ لیکن بلوچ سرمچاروں کے حملے کے بعد حواس باختہ دشمن نے اندھا دھند فائرنگ کی اور آبادی پر مارٹر گولے داغے۔ پاکستانی فوج کا فائر کیا گیا ایک گولہ مقامی آبادی میں ایک گھر پر گرنے کی وجہ سے دو خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج میں بلوچ سرمچاروں کے حملوں کو روکنے کی اہلیت ہے اور نہ ہی وہ میدان میں مقابلے کی ہمت رکھتی ہے۔مدمقابل قوت کے سامنے شکست کی وجہ سے دشمن نہتے لوگوں کو حملے کا نشانہ بناتی ہے اور اجتماعی سزا کی پالیسی کے تحت عوام کو خوفزدہ کرتی ہے تاکہ طاقت کے زور پر لوگوں کو تحریک آزادی کی حمایت سے دست بردار کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ قوم کو بے سکون کرنے والے اس خوش فہمی میں نہ رہیں کہ وہ مقبوضہ بلوچستان میں سکون کی نیند سوسکیں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان کی آزادی تک قابض پاکستانی فوج و ریاست کے تمام مفادات پر ہمارے حملے جاری رہیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here