نوشکی : گاڑیوں میں تصادم و آگ بھڑکنے سے 2 افراد جھلس کرہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے نوشکی میں دو گاڑیوں میں تصادم اور آگ بھڑکنے سے گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں جبکہ 2 بھی افراد جھلس کرہلاک ہوگئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق ٹیٹان گاڑی اور تیل بردار ویگن میں تصادم ہواجس کے نتیجے میں ویگن اور ٹیٹان میں آگ بھڑک اٹھی۔

آگ بھڑکنے سے ویگن مکمل جل کرخاکستر ہوگئی جس میں سوار 2 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

جھلس کر ہلاک ہونے والوں کی شناخت کبیر احمد ولد واحد بخش شاہوانی، ملوک خان ولد محمد صدیق شاہوانی مستونگ کے رہائشی کے طور پر کی گئی ہے ۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment