بلوچ آزادی پسند رہنما اختر ندیم بلوچ نے کہا کہ سماجی اور خونی بندھن کی کمزوریوں کے خلاف بغاوت انقلابی کی اصل طاقت ہے۔
آزادی پسند رہنما اختر ندیم بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر اپنے تازہ ٹیوٹ میں کہا ہے کہ
انسان کی سب سے بڑی کمزوری سماجی اور خون کے بندھن ہیں۔ لیکن ایک انقلابی اپنے اعصاب کو اْس مقام پر تقویت دیتا ہے کہ ایسی کمزوریاں کبھی بھی اس کے مقصد کے لئے رکاوٹ نہیں بن جاتی ہیں۔ اس طرح کی کمزوریوں کے خلاف بغاوت انقلابی کی اصل طاقت ہے۔
گزشتہ روز آزادی پسند رہنما اختر ندیم بلوچ نے ساجد حسین کی جدائی پر اپنے ٹیوٹ میں کہا کہ
ساجد حسین کی شہادت ایک تاریخی باب کا اختتام ہے۔ بلوچ قوم ایک عظیم دانشور، انسان دوست اور پرعزم قوم پرست سے محروم ہوگئی ہے۔ اس کی موت نے جو خلاء پیدا کیا ہے اسے کبھی پْر نہیں کیا جاسکتا۔
واضح رہے کہ سویڈن میں دو ماہ کی گمشدگی کے بعد انکی لاش ایک دریا سے برآمد ہوئی، دنیا بھر کے صحافی حضرات نے پاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی کو اس قتل کا ذمہ دار قرار دیا۔
جبکہ سویڈن سرکار کی جانب سے تاحال حتمی رپورٹ آنا باقی ہے۔