بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگچر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2افرادہلاک ہو گئے ۔
ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت رحم دین ولد شہباز خان بنگلزئی اور قادر بخش ولد عبدالفتاح لہڑی ساکنان جوہان منگچر کے نام سے ہوگئی ۔
علاقائی ذرائع کے مطابق مطابق رحم دین اور قادر بخش منگچر سے جوہان موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ پینزئی ڈیم منگچر کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ان پرفائرنگ کی۔
فائرنگ کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار دونوں افراد ہلاک ہوگئے۔
نعشوں کو قلات ہسپتال منتقل کردیا گیا، مزید تفتیش مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔