جانی خیل میں پاکستانی فوج کے کانوائے پر خودکش حملہ ،9اہلکار ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں ضلع بنوں اور شمالی وزیرستان سے متصل علاقے جانی خیل میں پاکستانی فوج کے کانوائے پر ایک خودکش حملے کے نتیجے میں 9 فوجی اہلکار ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار ایک خودکش حملہ آور فوجی قافلے کے نزدیک پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک نائب صوبیدار سمیت نو فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

مقامی پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار خود کش بمبار نے جانی خیل کے علاقے مالی خیل چیک پوسٹ کے قریب اپنے آپ کو اس وقت دھماکے سے اڑایا جب یہاں سے سکیورٹی فورسز کا قافلہ گزر رہا تھا۔

زخمیوں اور لاشوں کو ملٹری کمائنڈ ہسپتال بنوں منتقل کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس حملے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کر دیا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment