ضلع کیچ:پاکستانی فوج نے ایک شخص کو حراست بعد آرمی کیمپ منتقل کر دیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستانی فوج نے ضلع کیچ سے ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شام چھ بجے کے قریبی پاکستانی فوج نے کیچ تربت آبسر آسکانی بازار میں 30سالہ فقیر ولد دلوش کو حراست میں لینے کے بعد اپنے ساتھ آرمی کیمپ لے گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق تاحال انکے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں اور لواحقین نے مقامی پولیس سے رابطہ کیا مگر انہوں نے فوج کے خلاف رپورٹ درج کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ ایک مہینے سے مقبوضہ بلوچستان میں پاکستانی فوجی آپریشنز میں تیزی لائی گئی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment