بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے بلوچستان کانسٹیبلری کا ملازم ہلاک ہوگیا۔
واقعہ سریاب روڈ پر پش آیا۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت اخترحسین ولد سومرخان کھوسہ کے نام سے ہوگئ۔
ہلاک ہونے والے شخص کا تعلق حیردین صحبت پور سے بتایا جارہاہے ۔
بلوچستان میں فورسز پر حملوں میں تیز آئی ہے جن کی ذمہ داریاں بلوچ آزادی پسندمسلح تنظیمیں قبول کرتی آرہی ہیں لیکن اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔