بغاوت کا مقدمہ : ایمان مزاری رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد کی ایک عدالت نے بغاوت اور اشتعال انگیزی کے کیس میں آج ایمان مزاری کی ضمانت منظور کی تھی جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا۔

ایمان مزار ی کی اڈیالہ جیل سے رہائی کے وقت اسلام آباد پولیس جیل کے باہر موجود تھی جہاں سے پولیس نے ان کو دوبارہ گرفتار کرلیا۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے فوری طور پر ایمان مزاری کی گرفتاری کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے تاہم جیل سے باہر آتے ہی پولیس انہیں لے کر روانہ ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ایمان مزاری کو تھانہ بارہ کہو میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

ایمان مزاری کو گزشتہ ہفتے عدالت نے تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں ضمانت دی تھی جس کے بعد انہیں آج بروز پیر بغاوت کے مقدے میں بھی ضمانت ملی جس کے بعد ان کی رہائی عمل میں آئی تھی۔

Share This Article
Leave a Comment