حب میں خاتون قتل ، پرانی لاش برآمد،6 سالہ بچی سے جنسی زیادتی

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں ایک خاتون کوکلہاڑی سے وار کرکے قتل ، جبکہ ایک پرانی لاش کی برآمدگی کے ساتھ ساتھ ایک 6 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کا واقعہ بھی پیش آہا ہے ۔

حب میں لیبر کا لو نی کے قریب ایک خاتون کی تشدد زرہ لا ش بر آمد ہوئی ہے ۔

لا ش کو اید ھی ایمبو لنس کے ذریعے سول ہسپتا ل حب منتقل کردیا گیا۔

اس حوالے سے ایس ایچ او پو لیس تھا نہ ہا ئیٹ نے بتا یا کہ لیبر کا لو نی کے قریب ( ش ) نامی خاتون کو ان کے شوہر نے کلہاڑی سے وارکرکے ہلا ک کردیا اور جا ئے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔

ایس ایچ او کے مطابق گھر سے آلہ قتل کلہا ڑی بر آمد کرکے مقتولہ کے شوہر کی تلا ش شروع کر دی گئی ہے۔

علاوہ ازیں حب کے علاقے پٹھان کالونی کے قریب جھاڑیوں سے ایک روز پرانی ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔

ایدھی ذرائع کے مطابق حب کے علاقے پٹھان کالونی کے قریب جھاڑیوں سے ایک روز پرانی نعش ملی جسے سول ہسپتال حب منتقل کردیا گیا ۔

متوفی کی شناخت عبدالجبار کے نام سے ہوگئی ہے۔

مقامی پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی۔

دریں اثناحب کے علاقے ساکران میں 6 سالہ بچی سے مبینہ جنسی زیادتی کا انکشاف ہوا ہے ۔

اس حوالے سے ذرائع بتاتے ہیں کہ 3روز قبل حب شہر کے نواحی علاقہ ساکران کے ایک گوٹھ میں 6سالہ کمسن بچی کو ایک نوعمر لڑکے نے مبینہ طورپر اپنی جنسی حوس کا نشانہ بنایا اور بچی کی طبیعت خراب ہونے پر جب اسکے والدین حب اسپتال لے آئے تو مبینہ طور پر اس بات کا انکشاف ہوا کہ بچی کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ پولیس کیس ہونے کی وجہ سے بچی کا چیک اپ کرنے والے ڈاکٹرز اور اسپتال انتظامیہ نے ساکران پولیس کو آگاہ بھی کیا۔

Share This Article
Leave a Comment