بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ اور تربت سے پاکستانی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں مزید 3 اافراد جبری طور پر لاپتہ ہوگئے ۔
سنگر نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں عدالت روڈ سے لائبریری کے سامنے 2 نوجوانوں کو مسلح افراد نے جبری طور پر لاپتہ کردیا۔
لاپتہ کئے جانے والے دونوں نوجوانوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔
دوسری جانب ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں عطاشاد ڈگری کالج کے طالبِ علم لیاقت ولد بوھیر سکنہ کولواہ بلور کالج جانے کے بعد لاپتہ ہواہے ۔
اہلخانہ کے مطابق وہ کالج میں پڑھتا تھا ،وہ کالج گئے مگر واپس نہیں آیا ہے اور لاپتہ ہے ۔
دریں اثناسوراب کے تحصیل گدر یوسی چھڈ شیر علی گدر کے ایریا میں کلی سناڑی کے قریب 9 سالہ حق نواز سناڑی اپنے بھیڑ بکریوں سمبالتے ہوئے 500 فٹ گہرے بورنگ میں گر کر ہلاک ہو گیا۔
واقعہ کا اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ و مقامی لوگ بچے کی لاش کوبورنگ سے نکالنے کیلئے ریسکیو کا کام شروع کیا لیکن بہتر سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو معاملے میں لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔