خضدار میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ، تربت سے نوجوان لاپتہ

0
124

بلوچستان کے علاقے خضدار میںفائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ تربت سے نوجوان جبری گمشدگی کا شکار ہوگیا ۔

خضدار میں جھالاوان کمپلیکس میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت فقیر محمد عرف بابل جان کے نام سے ہوگئی جو مقامی تاجر حاجی علی گوہر غلامانی کا بیٹا بتایا جاتا ہے۔

لاش کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

دوسری جانب ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں کھن پشت کونشقلات سے گذشتہ روز 23 اگست کی شام 5 بجے نامعلوم گاڑی سوار مسلح افراد نے دادا رحیم ولد الیاس نامی نوجوان کو زبردستی اغوا کرلیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق داد رحیم نامی نوجوان بارڈر پر تیل کے کاروبارسے منسلک تھا جبکہ سوشل میڈیا پر بھی کہا جاتا ہے کہ وہ کافی متحرک رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here