کوئٹہ ، اوستہ محمد ، بولان وحب میں فائرنگ، پیپلز پارٹی رہنما سمیت 6 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ ، اوستہ محمد ، بولان اور حب میں فائرنگ کے چار مختلف واقعات میں پیپلز پارٹی رہنما سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

حب نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پیپلزپارٹی کے رہنما بشیر محمد حسنی ہلاک ہو گئے۔

دارو ہوٹل کے مقام پر اُنکی کار کو مسلح افراد نے نشانہ بنایاجسےزخمی حالت میں کراچی منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تا ب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

پیر کی شپ حب شہر کے قریب دارو ہوٹل کے مقام پر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے رہنما پیپلزپارٹی بشیر محمد حسنی کی کار پر فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں گردن پر گولیاں لگنے سے وہ شدید زخمی ہو گئے جنہیں حب اسپتال میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد نازک حالت میں کراچی منتقل کردیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔

بتایا جاتا ہے کہ بشیر محمد حسنی اپنی کار میں اپنے محافظوں کے ہمراہ حب شہر کی طرف آرہے تھے کہ اُنہیں نشانہ بنایا گیا ۔

بتایا جاتا ہے کہ فائرنگ اور گولیاں لگنے سے اُنکی کار بے قابو ہو کر ایک رکشہ سے ٹکراگئی جس میں سوار تین افراد زخمی ہو گئے ۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس وقوعہ پر پہنچ گئی اور ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔

دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے سرکی روڈ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ میں ہلاک ہونے والے افراد میں باپ بیٹا سمیت 3 افراد شامل ہیں۔

اسی طرح اوستہ محمد فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

سٹی تھانہ عزت فقیر ہوٹل پر بروکر معشوق علی ڈرگھ کو زخمی حالت میں لاڑکانہ ریفر کیا گیا جو زخموں کی تاب نہ سہتے ہوئے راستے میں فوت ہو گیا۔

گھر میں نعش پہنچی تو کہرام مچ گیا۔

پولیس نے بتایا کہ چھپرانی برادری نے انہیں ہوٹل پر فائرنگ کر کے زخمی کیا جنہیں لاڑکانہ لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں ہلاک ہوگئے۔

دریں اثنا بولان میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

لیویزحکام کے مطابق بولان کی تحصیل سنی میں معمولی تکرار پر فائرنگ سے میر جان نا می شخص ہلاک ہو گیا جسے فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز کی بھا ری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لینے کے بعد شواہد اکھٹے کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی۔

Share This Article
Leave a Comment