بلوچستان کے علاقے لورالائی میں بس کی ٹکر سے 2نوجوان ہلاک ہوگئے ۔
گزشتہ روز لورالائی میں شاہ کاریز کے مقام پر ڈائیو بس کی ٹکر سے ایک نوجوان موقع پر ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
نعشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعدشناخت کے لئے ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھوادی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔
اس سلسلے میں مزید کارروائی کی جارہی ہے ۔