سوراب و تربت میں فائرنگ سے 2خاتون سمیت 4 افراد ہلاک

0
171
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے علاقے سوراب میںکلی رودینی بالینہ میں نامعلوم مسلح افرادنے ایک گھرمیں گھس کر فائرنگ کی ۔

فائرنگ کے نتیجے میں شوہر دونوں بیویوں سمیت ہلاک ،جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

مقتولین کی لاشیں ڈی ایچ کیو منتقل کردی گئیں۔

واقعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس نے علاقے کوگھیرے لےکرملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ محمدحیات نامی شخص مسماۃ ن کو گھرسے بھگاکرشادی کی تھی جس پرلڑکی کے والدنے دیگرافراد کے ساتھ مل کر فائرنگ کرکےانھیں قتل کردیاہے۔

پولیس کے مطابق مقتولین کا تعلق ضلع واشک کے علاقہ بسیمہ سے ہے۔

دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے تجابان میں گذشتہ شب رات گئے نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت میر دلاور ولد واحد بخش  کے نام سے ہوگئی ۔

قتل کے محرکات تاحال سامنے نہیں آسکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here