برکس میں توسیع ،ارجینٹینا، ایتھوپیا، ایران، سعودیہ ، مصر و یو اے ای بھی شامل

0
128

برکس کے رہنماؤں نے جوہانسبرگ میں جمعرات کو اس گروپ میں چھ نئے ملکوں کو شامل کرکے توسیع کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ابھرتی ہوئی معیشتوں کا یہ گروپ عالمی نظام کو نئی شکل دینا چاہتا ہے۔

برازیل، روس، بھارت، چین اورجنوبی افریقہ پر مشتمل ابھرتی ہوئی معیشتوں کے گروپ برکس کے رہنماوں نے جوہانسبرگ میں جاری کانفرنس کے آخری دن جمعرات کے روزچھ نئے ملکوں کو اس میں شامل کرنے کا اعلان کیا۔ رہنماوں نے اتفاق رائے سے اعلان کیا کہ ارجینٹینا، ایتھوپیا، ایران، سعودی عرب، مصر اور متحدہ عرب امارات یکم جنوری سے برکس کے مکمل رکن ہوں گے۔

غیر مغربی ملکوں پر مشتمل اور دنیا کی ایک چوتھائی معیشت کی نمائندگی کرنے والے برکس کے سب سے طاقت ور رکن چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا “اراکین کی تعداد میں توسیع کا فیصلہ تاریخی ہے۔”

انہوں نے مزید کہا، “یہ توسیع برکس تعاون کا ایک نیا نقطہ آغاز بھی ہے۔ اس سے برکس تعاون کے طریقہ کار میں نئی قوت آئے گی اور عالمی امن اور ترقی کو مزید تقویت ملے گی۔ “

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے نئے رکن ملکوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا، “بھارت نے ہمیشہ برکس کی توسیع کی حمایت کی ہے۔ بھارت کا اس بات پر ہمیشہ یقین رہا ہے کہ نئے اراکین کو شامل کرنے سے برکس کو ایک تنظیم کے طورپر مزید تقویت ملے گی۔ “

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here