حب میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ، ایک لاش برآمد،گوادر سے نوجوان لاپتہ

0
138

بلوچستان کے صنعتی علاقے حب میں ساکران میں کرپش پلانٹ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کی رات گئے حب کے نواحی علاقہ ساکران میں پہلے مائنر نمبر5میں فائرنگ کا سلسلہ رات گئے تک چلتا رہا جس سے پولیس غائب رہی اور علاقہ مکین خوف و حراس کا شکار رہے جبکہ مائنرنمبر2پر حب ندی کے قریب نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کردیا جو کہ اسپتال لے جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

دوسری جانب حب میں ساکران روڈ مری چوک کے قریب گھر سے ایک پھندا لگی نعش برآمدہوئی ہے ۔

لاش کی شناخت 30سالہ منظور احمد کے نام سے ہوئی ہے ۔

پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا اور اہل خانہ سے نارا ض تھا۔

پولیس کے مطابق متوفی نے گلے میں پھندہ لگا کر خودکشی کی ہے اور نعش کئی روز پرانی تھی۔

دریں اثنا ساحلی شہر گوادر سے ایک اور نوجوان کو پاکستانی فورسز نے گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق نودز تربت کا رہائشی نیک بخت ولد فدا احمد کو فورسز کی بڑی تعداد نے شمبے اسماعیل وارڈ سے تیل کے ایک دکان سے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here