ضلع آواران پاکستانی فوج کا آپریشن جاری،پانچ گن شپ ہیلی کاپٹر بھی شامل
ضلع آواران سے آمدہ اطلاعات کے مطابق علی الصبح پاکستانی زمینی فوج نے کولواہ،گیشکور کی جانب پیش قدمی کرتے ہوئے تمام راستوں کی ناکہ بندی کر دی ہے۔زمینی فوج کے ساتھ پانچ گن شپ ہیلی کاپٹر بھی اس آپریشن میں شامل ہیں۔
تازہ اطلاعات کے مطابق آواران سے کولواہ جانے والے راستوں کو سیل کرنے کے ساتھ آواران سے وادی مشکے جانے والے راستے بھی فوجی محاصرے میں ہیں۔
زمینی فوج کی بڑی تعداد اس آپریشن میں شامل ہونے کے ساتھ انکے ساتھ پانچ گن شپ ہیلی کاپٹر بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ضلع آواران کے علاقے جھاؤ سمیت کولواہ،گیشکور،پیراندر سمیت مختلف علاقوں میں آپریشن کا سلسلہ کئی روز سے جاری ہے
نوٹ۔ یہ ابتدائی خبر ہے مزید تفصیلات آنے کے بعد نیوز کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا