اپنے دور اقتدار میں 460 مائن لیز منسوخ کرنے پر دباؤ کا سامنا کرنا پڑا، جام کمال

0
213

بلوچستان کے ساب قکٹھ پتلی وزیر اعلیٰ جام کمال نے کہا کہ میں نے اپنے دور میں ریکوڈک، سیندک سمیت مختلف علاقوں میں 460 مائن لیز کینسل کی جس میں بہت سے لوگ ناراض ہوئے حالانکہ اس میں میری اپنی بھی 3 مائن لیز کینسل ہوئی تھیں، دباؤ کے باوجود میں نے کام کیا۔

انہوں نے کہا کہ ان کو کینسل کرنے کے بعد محکمہ مائنز سے چیک کیا جائے کہ ریکوڈک اور دیگر مقامات پر کتنی لیز دی گئی ہے۔

جام کمال نے کہا کہ ریکوڈک کے لئے پہلا حق بلوچستان کا تھا اس لئے ہم نے حکومت کی 2کمپنیاں قائم کیں جس کا مقصد بلوچستان کو کان کنی کے شعبے میں 95 فیصد حصہ دینا تھا تاکہ آنے والے وقت میں ان منصوبوں میں بلوچستان حکومت براہ راست حصہ دار ہوتی اور پہلا حق بھی بلوچستان کا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ میری حکومت کو ختم کرنے میں اپنی مرضی سے اسلام آباد سے یہاں آکر مسائل حل کرنے والے ملوث تھے جو نہیں آئے ان کا حکومت کی تبدیلی میں کوئی عمل دخل نہیں تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here