بولان ، دالبندین وکولپور میں فائرنگ سے ایک 3افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے بولان ، دالبندین اورکولپور میں فائرنگ کے نتیجے میں  3افراد ہلاک ہوگئے۔

کولپور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق کولپور کی مین مارکیٹ میں ایک دکان پر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی جس سے محمد حمزہ کرد نامی شخص ہلاک ہوگیا۔

دوسری جانب کچھی بولان کی سب تحصیل بالاناڑی کے گائوں ایری میں الطاف ابڑو نامی نوجوان نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔

واقع کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس بالا ناڑی موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سبی روانہ کر دیا۔

علاوہ ازیں دالبندین میں ظہور کالونی میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سےایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق دالبندین ظہور کالونی میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے عبد الوحید نامی نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔جنہیں زخمی حالت میں پرنس فہد ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔اورابتدائی طبی امداد کے دوران چل بسا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق مقتول کو چار گولیاں پیٹ پر لگی تھیں ۔

مقامی انتظامیہ مزید تحقیقات کررہی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment