بلوچستان کے نگراں کابینہ کووزارتیں سونپ دی گئیں

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں 5 رکنی نگراں کابینہ کے حلف اٹھا نے کےبعدانہیں وزارتیں سونپ دی گئیں۔

گورنر ہاؤس بلوچستان میں منعقدہ تقریب میں گورنر بلوچستان نے نگراں کابینہ کیلئے امجد رشید، کیپٹن زبیر جمالی، جان اچکزئی، ڈاکٹر قادر بخش بزدار، پرنس شہزادہ احمد علی شامل ہیں سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔

حلف اٹھانے کے بعد نگراں بلوچستان کابینہ کو محکمے تفویش کردیے گئے۔

نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی نے نگراں کابینہ کے 5 اراکین کو محکمے تفویض کردیے۔

کیپٹن (ر) زبیر جمالی کو داخلہ، قبائلی امور، جیل خانہ جات، امجد رشید کو خزانہ اور ریونیو، جان اچکزئی کو محکمہ اطلاعات، ڈاکٹر قادر بخش بلوچ کو محکمہ تعلیم اور سیاحت، پرنس احمد علی احمد زئی کو صنعت، کامرس، توانائی اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے محکمے تفویض کردیے گئے۔

اس حوالے سے نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر کابینہ میں 5 اراکین کو شامل کیا گیا ہے۔ میری نگراں کابینہ 13 سے 14 افراد پر مشتمل ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ جلد دیگر اراکین بھی عہدے کا حلف اٹھا لیں گے۔ میری ترجیح بلوچستان میں صاف شفاف الیکشن کرانا ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment