بلوچ نیشنل موومنٹ کے سابق سیکریٹری جنرل رحیم بلوچ ایڈووکیٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ پاکستانی پارلیمنٹ کے سپیکر کا بیان نفرت انگیز ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسپیکر فوج اور انٹیلی جنس کے ذریعے بلوچوں کی جبری گمشدگیوں کو جواز فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سوال یہ ہے کہ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی فورمز پر پاکستان جبری گمشدگی کے پالیسی کا اعتراف اور وکالت کیوں نہیں کرتا؟ وہاں اپنا جرم چھپاتا ہے۔
واضع رہے کہ پاکستان کے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے گذشتہ دنوں میڈیا کو اپنے ایک انٹرویو میں کہتا ہے کہ جو لوگ لاپتہ ہورہے ہیں وہ کچھ ایسا کرتے ہونگے جس سے مجبوراً ریاست کو یہ اقدام اٹھانا پڑتا ہے ۔