صدر کے الزامات سنگین ہیں، نظام پر دور رس اثرات ہونگے،رضا ربانی

0
134

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ صدر مملکت کے بیان کی وجہ سے قانون سے زیادہ حقائق پر سوالات اٹھے ہیں، حقائق جاننے کےلیے ہول سینیٹ آف پاکستان پر مشتمل انکوائری کمیٹی بنائی جائے۔

صدر مملکت عارف علوی کے ٹوئٹ پر بیان دیتے ہوئے سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ صدر اور ان کے اسٹاف کو سینیٹ کی کمیٹی میں پیش ہونا چاہیے۔

رضا ربانی نے کہا کہ اگر صدر مملکت حقائق غلط پیش کرنے کے مرتکب پائے جائیں تو ان کے خلاف آئین اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

سینیٹر رضا ربانی کا کہنا تھا کہ صدر کے الزامات سنگین نوعیت کے ہیں جس کے نظام پر دور رس اثرات ہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here