پاکستان ریاستی وصف پر پورا نہیں اترتا، رحیم بلوچ ایڈووکیٹ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ نیشنل موومنٹ کے سابق سیکریٹری جنرل رحیم بلوچ ایڈووکیٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ ”صدر عارف علوی کی جانب سے اپنے عملے کو حکم عدولی کرنے پر جوابدہ بنانے میں ناکامی یہ ثابت کرتی ہے کہ پاکستان ریاستی وصف پر پورا نہیں اترتا۔اس کے بجائے ملک میں جنگل کا راج ہے۔

انہوں نے کہا کہ 1948 میں بلوچستان پر جبری قبضے کے بعد سے بلوچ اس سے گزر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کے کھٹ پتلی صدر ڈاکٹر عارف علوی نے سماجی رابطے کے سائیٹ ایکس پر اپنے ایکس پوسٹ میں معافی مانگتے ہوئے حلفیہ لکھ دیا ہے کہ اس نے آرمی (ترمیمی قانون) ایکٹ ۲۰۲۳ اور سیکرٹ ایکٹ (ترمیمی ) ایکٹ ۲۰۲۳ پر دستخط نہیں کئے اور صدارتی عملے کو حکم دیا تھا کہ مذکورہ بالا دونوں قوانین کو دوبارہ پارلیمنٹ کے پاس بھیج دیں مگر صدارتی عملے نے اس کے احکامات پر عملدرامد نہیں کیا۔

اس نے اپنے ماتحت عملے کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کے بجائے مذکورہ قوانین کے زد میں آنے والے افراد سے معافی مانگ لیا ہے جو کہ اس کی بحیثیت صدر اپنے اختیارات استعمال کرنے میں ناکامی و بے بسی اور ملک میں جنگل کے قانون کا ثبوت ہے۔

Share This Article
Leave a Comment